ممبئی،26فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)فوج بھرتی پیپر لیک ہونے کے بعد تھانے پولیس کی کرائم برانچ نے اس کیس میں شامل 18افراد کو گرفتار کیا ہے۔ان ملزمان میں کچھ ایک فوج سے متعلق ہے،ساتھ ہی 350طلبہ سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔غور طلب ہے کہ فوج تقرری پیپر لیک ہونے کے بعد تھانے کرائم برانچ نے ہفتہ کی رات کارروائی شروع کی اور صبح ہوتے ہوتے 18لوگوں کے ساتھ 350طلبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ گرفتاری تھانے، پونے، ناسک، ناگپور اور گوا میں گوریلا کرکے کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے مختلف مراکز پر اتوار کی صبح 9بجے سے پیپرشروع ہے لیکن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک دن پہلے ہی یہ پیپر لکھا گیا،اس کے بعد تھانے پولیس کی کرائم برانچ فعال ہوئی اور پکڑنے کی کارروائی کرتے ہوئے 18لوگوں کے ساتھ 350طلبہ کو گرفتار کیا ہے۔